شہباز شریف ایک بزدل وزیراعظم ہیں، عمر ایوب

42 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
راولپنڈی :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کروائی جائے لیکن یہ تو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، وہ ایک بزدل وزیراعظم ہیں۔
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی حملہ کریں گے، لیکن کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
عمر ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے امریکا کے کہنے پر یوکرائن کو گولہ بارود فروخت کیا جبکہ زرداری نے خود سندھ کا پانی فروخت کیا ہے، بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، ملک میں افراتفری کے حالات ہیں۔ ہمارے پاس زرِمبادلہ نہیں ہے، ساڑھے پانچ سو ارب کا ایرانی پیٹرول اسمگل ہوتا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ میں نے ایک دن میں 25 مقدمات میں ضمانتیں کروائی ہیں، کون سی قومی یکجہتی میرے اوپر مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، ملاقات سے متعلق عدالتوں میں درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ مجھ پر 11 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کی گئیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بھی آج ملتوی کر دی گئی، وزیر آباد کیس کا بھی ازخود فیصلہ دیا گیا، وزیر آباد کیس میں عمران خان کی درخواست پر ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، جعفر ایکسپریس سانحہ انٹیلیجنس فیلیئر تھا۔

Comments are closed.