چین کے نائب صدر 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک )چین کے نائب صدر وانگ کشان وفد کے ہمراہ، تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
راولپنڈی کے نور خان ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا
چین کے نائب صدر اپنے دورہ ء پاکستان کے دوران ، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔
پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہونگے ۔
چین کے نائب صدر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوستانہ اور گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔
چین کے نائب صدر کے اس دورے سے موجودہ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر جہتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔
Comments are closed.