پاکستانی فوجی کیلئے اقوام متحدہ کا ایوارڈ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کانگو میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجی کو ایوارڈ سے نوازا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا گزشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہید ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرز نے پیس کیپرز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایوارڈ دیا
اقوام متحدہ کا ایوارڈ ہر سال امن مشنز میں شہید ہونے والے فوجی، پولیس اور سویلین پیس کیپرز کو دیا جاتا ہے۔
Comments are closed.