جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: سینئر ترین جج جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ وزارت قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی کا گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جسٹس علی باقر نجفی کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی تھی، جسٹس علی باقر نجفی لاہور ہائی کورٹ کے جج تھے۔
Comments are closed.