پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس ، عمران خان کی بہنوں، صاحبزادہ حامد رضا سے پولیس کے ناروا سلوک کی مذمت
فائل:فوٹو
اسلام آباد: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور صاحبزادہ حامد رضا سے پولیس کے ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی، اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور زرتاج گل نے اجلاس کی مشترکہ صدرات کی۔
اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور صاحبزادہ حامد رضا سے پولیس کے ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز کا واقعہ قومی اسمبلی کے فلور پر اجاگر کرنے پر اتفاق کیا۔
پارلیمانی کمیٹی نے کاٹلنگ واقعہ اور بی این پی مینگل دھرنے پر لاٹھی چارج کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں تمام اراکین کو ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سے اجتناب کی ہدایت کی۔
Comments are closed.