صحافی رہنماعلی رضا علوی پی ایف یو جےالحاق کمیٹی کیلئے منتخب

50 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد : پی ایف یو جے کے ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل ، سابق صدر آرآئی یوجے، سرپرست اعلیٰ اے پی پی ورکرز اتحاد اور جڑواں شہروں کےہردلعزیز صحافی رہنماعلی رضا علوی پی ایف یو جےالحاق کمیٹی کیلئے منتخب ہو گئے ، یہ کمیٹی پی ایف یو جےسے الحاق کی خواہشمند یوجیز کا انتخاب کرے گی.

کمیٹی پی ایف یو جے سے الحاق کےخواہشمند یوجیز کا ملک گیر دوره کرکے آئندہ ایف ای سی کے اجلاس میں سفارشات پیش کرے گی ، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں الحاق کی خواہشمند یوجیز کے مستقبل کا فیصله کیا جائے گا کہ انہیں پی ایف یو جے میں شامل کیا جائے یا نہیں۔پی ایف یو جے کی اس ہائی لیول کمیٹی کے چیئرمین سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے خورشید عباسی اور چاروں صوبوں کی نمانندگی کرنیوالے نائب صدور ممبران ہوں گے.

ان میں کے پی کے کے نمائنده ناصرحسین ، بلوچستان کے نمائنده عیسی ترین، سندھ کے نمائنده خالد کھوکھر ، پنجاب کے نمائندہ راجه حبيب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےنمائنده اینکر پرسن وکالم نگار علی رضا علوی ہوں گے.

واضح رہے اسلام آباد میں منعقده پی ایف یو جے کے سب سے بڑے آئین ساز فورم بی ڈی ایم (بائی اینول ڈیلی گیٹس میٹنگ) کےحالیه اجلاس میں جو ہر سال دو سال بعد ہوتا ہے.

پہلی بار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک علیحده اکائی کے طور پر حیثیت کو تسلیم کیا گیا ہے ،جڑواں شہروں کے صحافتی حلقوں نے اس انتخاب پر علی رضا علوی اور دیگر نمائندگان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Comments are closed.