عدالتوں میں ہر مقدمے کا سامنا کریں گے، ہم بھاگنے والے نہیں ،عالیہ حمزہ
فائل:فوٹو
تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ہر مقدمے کا سامنا کریں گے، ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔
عالیہ حمزہ اور تحریکِ انصاف کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی عمیر نیازی نے عدالتی کارروائی سے متعلق کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ بے شک روانہ کی بنیاد پر ٹرائل کریں لیکن حقوق کا خیال رکھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بہت سے لوگوں پر ایک وقت میں مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔عمیر نیازی نے کہا کہ ایک طرف ضمانت کینسل کرنے کا کیس تھا دوسری طرف جے آئی ٹی نے بلایا ہوا ہے۔
Comments are closed.