سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کا الزام ، پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوٴں کو سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں دوبارہ طلب کیا گیا تھا، جس پر روٴف حسن اور شبلی فراز جے آئی ٹی کے سامنے آج پیش ہو گئے۔

ان کے علاوہ جے آئی ٹی نے عالیہ حمزہ، ارسلان خالد کو بھی آج گیارہ بجے طلب کررکھاہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما روٴف حسن سے ایک گھنٹے سے زائدوقت سے تفتیش جاری ہے جب کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز سے بھی نصف گھنٹے سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

جے آئی ٹی ، ایف آئی اے افسران سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل ہے۔

Comments are closed.