وزیراعظم عمران کی بھارتی انتخابات میں کامیابی پر مودی کو مبارکباد
اسلام آباد(زمینی حقائق )وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 542 میں سے 337 جب کہ کانگریس اتحاد نے 93 نشستیں حاصل کی ہیں۔
بھارتی انتخابات میں بی جے پی کو واضح برتری، تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
Comments are closed.