سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات ، ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

A supporter of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) party gestures after tear gas was fired by the police to disperse the crowd during a protest to demand the release of former prime minister Imran Khan in Islamabad on November 26, 2024. - Thousands of protestors calling for the release of Pakistan's jailed ex-prime minister Imran Khan defied roadblocks and tear gas to march to the gates of the nation's capital on November 26. (Photo by Aamir QURESHI / AFP)
46 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔
سپریم کورٹ نے سانحہ 9 کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ اس سلسلے میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔

اسی طرح عالیہ حمزہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔

Comments are closed.