پاکستان کازمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (زمینی حقائق )پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے شاہین 2بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ  کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  تجربےکا مقصد  سٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔شاہین 2 میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے   اور 1500کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے  ۔

IMG 20190523 123903

شاہین ٹو انتہائی باصلاحیت میزائل ہے اور خطے میں استحکام کے لئے درکارکم سے کم دفاعی قوت کو برقرار رکھنے میں پاکستان کی سٹریٹیجک ضروریات مکمل طور پر پورا کرتا ہے۔
آج کئے جانے والے اس تجربے کا ہدف بحیرہ عرب میں رکھا گیا تھا جسے میزائل نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔

تجربے کو ڈی جی سٹرٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر، نیسکام کے چیئرمین ، آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران  اور سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہوں نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔اس کامیابی پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

Comments are closed.