وزیراعظم کی ہدایت پر میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کا عمل شروع

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کاکہناہے کہ وزیراعظم کی ہدایت زلزلہ متاثرین کے لئے مجموعی طور پر 70ٹن امدادی سامان میانمار روانہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان کی روانگی تقریب میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت این ڈی ایم اے ، وزارت خارجہ کے اہلکار اور میانمار کے سفیر شریک تھے ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت زلزلہ متاثرین کے لئے مجموعی طور پر 70ٹن امدادی سامان میانمار روانہ کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم اور حکومتِ پاکستان اس مشکل گھڑی میں میانمار کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل نے میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے میانمار کی عوام کیلئے اظہارِ ہمدردی کا خصوصی پیغام بھی دیا ۔

پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں 35 ٹن امدادی اشیاء شامل ہیں ۔علاوہ ازیں امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں، کمبل، تیار کھانا، ادویات اور واٹر ماڈیولز شامل ہیں امداد بردار طیارہ میانمار کے شہر ینگون پہنچے گا۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم کی ہدایت پر فوری امدادی سامان کی ترسیلی عمل پر این ڈی ایم اے کو سراہا ۔میانمار کے سفیر نے امدادی سامان کے اقدامات پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔35ٹن امدادی سامان پر مشتمل پہلی کھیپ آج روانہ کی جا رہی ہے جبکہ مزید 35 ٹن پر مشتمل دوسری کھیپ جلد روانہ کی جائے گی۔

Comments are closed.