دو چیزیں سستی ہیں، روپیہ اور ملکی خود مختاری، مریم نواز
بہاول پور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر کہا ہے میں نالائق اعظم کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرتی ہوں۔
بہاولپور میں بلیغ الرحمان سے تعزیت کیلئے جانے والی مریم نواز کارکنوں سے خطاب کررہی تھیں۔ مریم نواز نے اسلام آباد میں بچی سے زیادتی و قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرشتہ مہمند پاکستان کی بیٹی تھی۔
مریم نواز نے کہا فرشتہ کے لیے آواز اٹھائیں گے، نالائقوں کی حکومت غریب عوام کے لیے سانحہ سے کم نہیں، لوگ روز صبح اٹھ کر مہنگائی کی خبر سنتے ہیں، 10 ماہ میں ایک اچھی خبر نہیں سنی۔
انھوں نے کہا مہنگائی کی وجہ سے میاں بیوی میں لڑائیاں ہورہی ہیں کیونکہ آمدنی کم اور خرچے دگنے ہوگئے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ نالائق اعظم کو وزیراعظم نہیں کہتی، یہ چور دروازے سے چوری کرکے آیا ہے، اپوزیشن کی ایک افطاری سے ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا وہ توکہتا تھا کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاوٴں گا، بھیک تو نہیں مانگی پورے ملک کے خزانے کی چابیاں آئی ایم ایف کو دے دیں، ملک میں ہر چیز مہنگی ہے صرف دو چیزیں روپے کی قیمت اور ملکی خودمختاری سستی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے مزید کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کا برا حال کر دیا ہے، کچھ عرصے کے بعد ان کا پورا چہرا بے نقاب ہو جائے گا۔
Comments are closed.