چاند دیکھنے کیلئے قمری کلینڈر تیار، مفتی منیب اور پوپلزئی کو بھی دعوت
اسلام آباد(زمینی حقائق)چاند دیکھنے کیلئے قمری کیلنڈرپانچ سال کے لئے تیار کرلیاگیا ، مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہباب پوپلزئی کونظارا کرنے کی دعوت دے دی۔
بتایا جاتاہے کہ پانچ سال بعد قمری کیلنڈر دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر بارے اسلامی نظریاتی کونسلسے رائے لینے کا فیصلہ کیاہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ٹیلی فونک رابطہ، کیلنڈر سے متعلق انھیں آگاہ کیا گیا۔
فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے بعد قمری کیلنڈر منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا،اسلامی نظریاتی کونسل سے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہباب پوپلزئی کو بلا کر انکی رائے بھی لی جائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ منیب الرحمان اور شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت بھجوا رہے ہیں، دونوں مفتی حضرات تشریف لائیں اور دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا یہ آسان طریقہ ہے، چاند کو دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مایرین نے سائنسی بنیادوں پر قمری کیلنڈر تیارکرلیا۔
Comments are closed.