پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
خواتین کے عالمی دن کا آغاز 1908 میں نیویارک شہر سے ہوا جب 15000 خواتین نے کم گھنٹے کام، بہتر تنخواہوں اور ووٹ کے حق کے لیے مارچ کیا۔اور اب یہ اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ ایک سالانہ دن ہے۔
سال 2025 کا عنوان "تمام خواتین اور لڑکیوں کے لیے حقوق ، مساوات اورانھیں بااختیار بنانا” رکھا گیا ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کا ایک اہم کردار ہے۔جو مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، پاکستانی خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوا کر دوسری خواتین کیلئے بھی راہیں ہموار کررہی ہیں۔”ویمن آن وہیل“ منصوبہ بہت سی خواتین کو زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے آسانی فراہم کررہا ہے۔
سیاسی وسماجی رہنماوٴں کاکہناہے کہ اس دن کا مقصد عورتوں اور مردوں کے درمیان عدم مساوات کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔خواتین نے ثابت بھی کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ شرمین عبید چنائے،ارفعہ کریم ،۔فلائینگ آفیسر مریم مختیار شہید کو فرض شناسی کے اعزاز میں تمغہ بسالت کے اعزاز سے نوازا گیا ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والی پہلی خاتون گرل گائیڈ ہیں
Comments are closed.