ملک بھر میں گزشتہ سال دہشتگرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45 فیصد بڑھ گئی

53 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ سال دہشتگرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45 فیصد بڑھ گئی۔
انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے دوران ایک ہزار 81 افراد جان سے گئے، پاکستان میں مسلسل پانچ سال سے دہشت گردی کے باعث اموات میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025ء میں پاکستان دوسرے نمبر پر پہنچ گیا، گزشتہ سال دہشت گردی سے اموات گزشتہ ایک دہائی کے دوران بڑا اضافہ تھا، 2023ء میں 517 جبکہ 2024ء میں دہشت گردوں نے 1099 حملے کئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر حملوں میں اضافہ کر دیا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

Comments are closed.