لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے عہدے سے مستعفی

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
جسٹس چوہدری عبد العزیز نے استعفیٰ صدر پاکستان کو ارسال کردیا۔
استعفیٰ کے متن میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے لکھا کہ نومبر2016 میں بطور جج ذمہ داریاں سنبھالیں، اب تک تقریباً چالیس ہزار سے زائد کیسزنمٹائے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام سر انجام نہیں دے سکتا ، استدعا ہے میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری عبدالعزیز نے 2033 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہونا تھا تاہم انہوں نے قبل از وقت ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

Comments are closed.