ہمارا واحد مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے، عمر ایوب
فائل:فوٹو
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں شامل تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں، اور ہمارا واحد مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے۔” انہوں نے عدلیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتیں میرٹ پر فیصلے کریں گی تو ملک میں خوشحالی آئے گی۔
ڈسڑکٹ کورٹ کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، بجلی اور گیس کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 13 انٹیلیجنس ایجنسیز ہیں، لیکن وہ اپنا اصل کام نہیں کر رہیں، بلکہ پی ٹی آئی رہنماوٴں کے خلاف کیسز بنانے میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں دہشت گردی ہو رہی ہے، وہاں انٹیلیجنس اداروں کے اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔
عمر ایوب نے کہا کہ صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو پر بھی ایہ سندھ کی عوام کے ساتھ دھوکا کر رہے ہیں اور سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ شہباز شریف ہر وقت بوٹ پالش کرنے کے چکر میں رہتے ہیں۔
Comments are closed.