پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا
اسلام آباد(زمینی حقائق) تین میچ ہارنے والی قومی کرکٹ ٹیم پانچواں اور آخری ون ڈے کھیلنے لیڈز پہنچ گئی، یہ میچ آج کھیلا جانا ہے۔
یارکشائر کاونٹی کے ہوم گراونڈ پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے اتوار 19مئی کو کھیلا جائے گا۔
پانچواں میچ دن کی روشنی میں کھیلا جائے گا اور یہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہو گا۔
اب تک فخر زمان ، امام الحق اوربابر کی سنچریاں رائیگاں جاچکی ہیں اورانگلینڈ نے سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی ہوئی ہے۔
ورلڈ کپ2019 سے پہلے پاکستان کا آخری بین الاقوامی میچ ہو گا جس کے بعد قومی ٹیم ورلڈ کپ کے دو ورام اپ میچوں میں حصہ لینے کے بعد 31 مئی کو ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلے گی۔
اب تک کے میچز میں باولرز امیدوں پر پورا اترنے میں کامیاب نہیں ہوئے، بالخصوص آخری اوورز میں رنز کا فلو روکنے میں ناکام رہے، یارکرز کی بجائے شارٹ پچھ باولنگ پر زور دیاگیا۔
Comments are closed.