عدالت نے بانی پی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

38 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی آئی عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم عدالت کے روبرو پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئے۔
دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے استفسار کیا کہ عدالت نے جو حکم دیا تھا اس پر عمل ہو رہا ہے؟
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر مکمل عمل ہو رہا ہے ، درخواست گزار کے وکیل کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ، اگر چہ جیل رولز میں یہ ملاقات کرانے کا ذکر موجود نہیں تاہم ہفتہ وار بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرا رہے ہیں۔
عدالت نے وکیل بانی پی ٹی آئی کو مخاط کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ فیصل صاحب یہ تو آپ کو فیور دے رہے ہیں جس پر ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے جواب دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی یقین دہانی آجائے کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ہو گا ، مسئلہ ان کی طرف سے نہیں آتا کہیں اور سے آتا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ مسئلہ کہیں سے بھی نہیں آتا جس پر جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس میں کہا کہ ہم یہاں بیٹھے ہیں دیکھ لیں گے۔
بعدازاں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے بعد درخواست نمٹا دی۔

Comments are closed.