اوگرا کی گیس کی قیمتوں میں47فیصد اضافے کی سفارش
اسلام آباد(ویب ڈیسک )اوگرا نے آئنددہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں47 فیصد اضافے کی سفارش کردی ۔
سوئی نادرن کے لیے 47 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے 28 فیصد اضافہ تجویز کیاگیاہے اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔
اوگرا نے سوئی گیس کمپنیوں کی درخواست پر آئندہ مالی سال کے لیے یکم جولائی سے گیس کے نرخوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔
تجویزکردہ اضافے کے مطابق سوئی نادرن کے لیے گیس کے نرخوں میں 236روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیاگیا ہے کمپنی نے نرخوں میں 722 فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا تھا ۔
سوئی نادرن نے اوگراسے گیس کی قیمت میں 144 فیصد اضافے کی درخواست کی تھی ۔
سوئی سدرن کے لیے گیس کے نرخوں میں 160 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیاگیاہے سوئی سدرن نے گیس کے نرخوں میں 176 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے مانگاتھا ۔
اوگرا کی جانب سے صارفین کے لیے چھ سلیبز تجویز کئے گئے ہیں فیصلے میں کہاگیاہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث گیس کی قیمت میں اضافہ کیاگیاہے۔
اوگرا نے فیصلے میں کمپنیوں کو اخراجات کے لیے 563 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دے دی۔
Comments are closed.