ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح پر150روپے تک پہنچ گیا
کراچی(ویب ڈیسک)ڈالر اوپر جانے کا سلسلہ جاری ہے آج ایک مرتبہ پھر انٹر بینک، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔
کاروبار کے لین دین کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد یہ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 150 روپے تک پہنچ گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت 148 روپے ہے، گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 146 اور قیمت فروخت 148 تھی۔
ڈالر مہنگا ہو کر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 146.52 روپے تک پہنچ گیا
انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 2.48 روپے مہنگا ہو کر 149 روپے کا ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی خریداری قیمت 147 روپے ہوگئی۔
Comments are closed.