اسلام آباد ،پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش
فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد ،پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم پھر سے سرد ہوگیاہے ۔
مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا۔ جڑوں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں موسم ابرآلود ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی سے جاتی سردی پھر لوٹ آگئی ہے ۔مضافاتی علاقوں میں جہلم ،کلرکہار،پنڈدانخان سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی بارش سے موسم پھر سے سر دہوگیاہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، جہانیاں اور وہاڑی میں ہلکی بارش ہوئی، لاہورکے علاقے جوہر ٹاوٴن، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی۔
قصور، پنڈی بھٹیاں، رینالہ خورد، کندیاں چشمہ اور نواح میں بارش ہوئی، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بادل برسنے کی بھی پیشگوئی کر دی گئی، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی نویدسنا دی گئی،پہاڑوں پر برفباری کا امکان پیدا ہوگیا۔
لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر میں بھی آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی، موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے علاقہ گوپس یاسین بھی میں آج صبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔یاسین کے بالائی علاقوں میں گزشتہ شام سے ہونے والی برفباری کے باعث رابط سڑکوں میں برفیلی پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ برفباری سے علاقے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مغربی بلوچستان ، خیبرپختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوٴں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اس دوران خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش،ژالہ باری کی بھی توقع ہے
Comments are closed.