وزیراعظم شہبازشریف آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
فوٹو : فائل
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بعد دوسری بار وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا یہ پہلا جلسہ ہوگا۔
ڈیرہ غازی سے رُکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر توانائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سردار اویس خان لغاری جلسہ عام کی میزبانی کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف قومی شاہراہ انڈس ہائی وے کی تعمیروتوسیع اور اپ گریڈیشن کے میگامنصوبے کا سنگ بنیادرکھیں گے جبکہ ڈیرہ غازی خان کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ بھی دیں گے۔
Comments are closed.