آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
فائل:فوٹو
اسلام آباد:آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیاگای،وفد مارچ کے اوائل سے وسط تک پاکستان کا دورہ کرے گا جبکہ تکنیکی ٹیم اسی ماہ کے آخر میں پاکستان آئے گا۔
پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے نمائندے نے سات ارب ڈالر قرضے کی اگلی قسط اور کلائمٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نمائندے ماہر بنیسی کے مطابق آئی ایم ایف وفد مارچ کے اوائل سے پاکستان کا دورہ کرے گاآئی ایم ایف وفد قرض پروگرام کے پہلے جائزے اور مذاکرات کرے گا۔
نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایک اور وفد کلائمٹ فناننسنگ کی پاکستانی درخواست پر بھی بات چیت کرے گا اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد فروری کیآخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا تکنیکی ٹیم کلائمٹ فناننسنگ سے متعلق تکنیکی معاملات پربات چیت کرے گی تکنیکی ٹیم کلائمٹ فناننسنگ کے حوالے سے ممکنہ انتظامات کاجائزہ لے گی۔
Comments are closed.