حکومت نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کمی کردی، نوٹیفیکیشن جاری
فوٹو : فائل
اسلام آباد : حکومت نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کمی کردی، نوٹیفیکیشن جاری، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے.
رات کو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر کمی کردی گئی۔ پٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
Comments are closed.