سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں،15خوارج ہلاک ، فائرنگ کےتبادلے میں افسرسمیت 3جوان شہید

53 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی : صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں،15خوارج ہلاک ، فائرنگ کےتبادلے میں افسرسمیت 3جوان شہید ہوگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ سمیت 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی جس کے دوران 9خوارج کو جہنم واصل کیا۔

دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف سمیت 3 جوان بھی شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی جس کے دوران 6خوارج مارے گئے جبکہ ہلاک خوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا اور علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرسینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہ سیکیورٹی فورسزملک سےدہشتگردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.