چولستان میں گرین پاکستان منصوبہ کا آغاز،آرمی چیف اور مریم نواز افتتاحی تقریب میں شرکت

50 / 100

فوٹو : پی آر

لاہور : چولستان میں گرین پاکستان منصوبہ کا آغاز،آرمی چیف اور مریم نواز افتتاحی تقریب میں شرکت، کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں منصوبوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر تقریب میں شریک ہوئے۔ایک چھت تلے، ایک کمپنی کے ذریعے کسانوں کو زراعت سے متعلق تمام سہولت میسر ہوں گی۔

فارم جدید زراعت کی مثال بنے گا، جدید زرعی طریقے اور آبپاشی کا جدید نظام استعمال کیا جائے گا، اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ چولستان اور پنجاب میں جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے.

منصوبوں کا آغاز پنجاب کے کسانوں کی ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے،وزیراعلی مریم نواز نے شہداء کے بچوں اور زخمی ہونے والے غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے خطوط بھی دیئے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے،گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختصر وقت میں پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا.

Comments are closed.