خادم حسین رضوی 3ماہ 22دن بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور( ویب ڈیسک) تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔

خادم حسین رضوی کی ضمانت گزشتہ روز منظور ہوئی تھی۔ وہ 3 ماہ 22 دن تک کوٹ لکھپت جیل میں قید رہے۔

خادم حسین کی رہائی کے موقع پر رجسٹرڈ پر انگوٹھوں کے نشان اور دستخط درج کئے گئے۔ عدالتی احکامات ملنے کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا عمل مکمل ہوا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل کے دوسرے گیٹ سے نکالا گیا۔

یاد رہے کہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت پارٹی کے اہم رہنماوٴں کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

گزشتہ دنوں ہی پیر افضل قادری نے متنازع تقریر پر معافی مانگتے ہوئے تحریک لبیک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments are closed.