ڈالر مہنگا بیچنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کا زیادہ قیمت پر ڈالر فروخت پر تشویش کااظہار، متعلقہ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کرنسی ریٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مارکیٹ ریٹ سے زائد قیمت پر ڈالر فروخت کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ای کامرس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کا وفد بھی شریک ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طے شدہ کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے والی کمپنیوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح سے واپس 144 روپے پر آ گیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کے تحت اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف مجوزہ کارروائی پر بھی غور کیا گیا۔
ای کیپ کے وفد نے یقین دہانی کرائی کہ مقررہ ریٹ سے زیادہ پر کرنسی فروخت کرنے والی کمپنیوں کا ساتھ نہیں دے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈالر کی مارکیٹ قیمت خرید 143 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 144 روپے ہے، سعودی ریال کی قیمت خرید 38 روپے 20 پیسے جبکہ قیمت فروخت 38 روپے 35 پیسے ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے بڑھنے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 25 پیسے پر پہنچا لیکن کاروبار کے اختتام پر پھر نیچے آگیا۔
Comments are closed.