علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر علی امین گنڈا پور کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Comments are closed.