دینہ نوجوان نے سسر اور2سالے قتل کردیئے
جہلم (زمینی حقائق )دینہ کے نواحی گاوں میں بہنوئی نے دو سالوں اور سسر کو قتل کر دیا ایک سالا زخمی ہے۔
دینہ کے ایک گاوں میں تہرے قتل واقعہ پیش آیا جہاں اشتعال میں آ کر ایک لڑکے عامر نے اپنے سسر سمیت تین سالوں پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے ایک نوجوان مدثر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا ہسپتال پہنچنے سے پہلے جان کی بازی ہارا جب کہ تیسرا ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
زخمی کو 1122 نے ڈی ایچ کیو جہلم منتقل کیا، بعد ازاں ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا مقتولین و زخمیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی پی او نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس چوکی منگلا نے ملزم کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔
Comments are closed.