عمران خان کو حکومت کی طرف سے انٹرنیشنل کالزکرنےکی اجازت نہیں ہے، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کی ملاقاتوں کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان کو حکومت کی طرف سے انٹرنیشنل کالزکرنےکی اجازت نہیں ہے، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا ہے کہ کہارولز بھی اس کی اجازت نہیں دیتے۔

 بانی پی ٹی آئی عمران کی ٹی وی چیلنز دیکھنے کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئی ،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں 16 ٹی وی چینلز دیکھتے اور 2 اخبارات پڑھتے ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ نے یہ بیان اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیا ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ انھیں ملاقاتوں بھی زیادہ موقع دیا گیاہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ کیٹیگری بی کے تحت تمام سہولیات بانی پی ٹی آئی کودی جا رہی ہیں، ہفتے میں 2 ملاقات کی اجازت ہے، ہم 3، 4 کروا دیتے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ پہلے بشریٰ بی بی کو ملوایا جاتا تھا، سزا ہونے کے بعد بھی ملاقات کروادیں گے۔

اس پر چیف جسٹس عامرفاروق نے جیل سپریٹنڈنٹ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھی مسائل ہیں، یہ بہت سے لوگ ہیں اور ملنے والا ایک ہے، میں اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہتا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بچوں سے فون کال پر بات کروانے کی بھی درخواست ہے؟اس پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ عمران کوجیل حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کالز کی اجازت نہیں،سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہارولز بھی اس کی اجازت نہیں دیتے۔

انھوں نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں  8 ہزار قیدی ہیں، اجازت دی تو دیگر قیدی عدالت میں چیلنج کردیں گے۔

بعد میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔

Comments are closed.