پی ٹی آئی ارکان آج طلب کئے گئے اجلاس میں نہیں آئے، سپیکر نے میٹنگ ملتوی کر دی

50 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے مزاکرات کا مستقبل کیا ہوگا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، پی ٹی آئی ارکان آج طلب کئے گئے اجلاس میں نہیں آئے، سپیکر نے میٹنگ ملتوی کر دی، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گفتگو میں اسپیکر ایاز صادق نے بتایا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں دوبارہ اجلاس ہوگا، آج 7 دن پورے ہوگئے، اس متعلق ہم نے سب کو اجلاس کی دعوت دی، توقع تھی کہ اپوزیشن کے ارکان آئیں گے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم نے 45 منٹ انتظار کیا، ان کی طرف سے پیغام آیا کہ وہ نہیں آئیں گے، میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی ارکان نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرکے بتائیں گے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات نہیں چل سکے، اس میٹنگ کو آگے رکھنے کا کوئی مقصد نہیں بنتا، اس لیے آج کی میٹنگ ملتوی کررہے ہیں.

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے دروازے کھلے ہیں مزاکرات کی توقع ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ مذاکراتی کمیٹی قائم رہے گی اسے تحلیل نہیں کررہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ہم اگر اجلاس میں آئے ہیں تو کچھ نہ کچھ لے کر آئے ہوں گے، ہم نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب تیار کیا ہوا ہے، ہماری مثبت کوشش ہے کہ بات چیت آگے بڑھے.

انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی مذاکرات ہوتے رہے ہیں، امید کرتے ہیں وہ آئیں گے ہم جواب دیں گے اور ہم جواب دینا چاہتے تھے، جب تک آئیں گے نہیں تو جواب کیسے دیں گے۔

Comments are closed.