ویسٹ انڈیز کی درجہ دوئم ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی، بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی

53 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

ملتان : ملتان میں کھیلے گے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا بھی تیسرے ہی دن فیصلہ ہو گیا، ویسٹ انڈیز کی درجہ دوئم ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی، بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، تیسرے دن کے پہلے سیشن میں مہمان ٹیم نے میزبان کو ٹھکانے لگا دیا.

ملتان ٹیسٹ میچ میں ناکامی کے ساتھ ہی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی پہلا ٹیسٹ ملتان ہی میں پاکستان نے جیتا تھا۔

میچ کے تیسرے روز 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 133 رنز ہی بنا سکی، یوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دی۔

تیسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی سعود شکیل 76 کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی فاسٹ بولر کاشف علی بھی 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسکور 115 رنز پر پہنچا تو اس وقت سلمان علی آغا بھی 15 رنز بنا آؤٹ ہو گئے، 122 رنز پر محمد رضوان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد آنے والے بیٹر نعمان علی بھی صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ساجد خان تھے، جنہوں نے 7 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل واریکن نے 5، کیون سنکلیئر نے 3 اور گداکیش موٹی نے 2 وکٹیں حاصل کیں.

دوسرا دن

 پاکستان ٹیم ملتان ٹیسٹ میں مشکل ہدف کی جانب گامزن ہے، ویسٹ انڈیزکی گرفت مضبوط،پاکستان کے 254 رنز ہدف کے تعاقب میں76 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، دونوں اوپنرز 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے.

بعد میں کامران غلام اور بابراعظم بھی 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے دن کھیل ختم ہوا تو 76 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ تھے، سعود شکیل اور نائٹ واچ مین کاشف کھیل رہے تھے.

آوٹ ہونے والے کپتان شان مسعود تھے جو پہلے ہی اوور میں سینکلیئر کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے.دوسرے آوٹ ہونے والے محمد ہریرہ تھے جو 2 روز بنانے کے بعد ایک غیر ضروری ریورس سویپ کھیلنے کی کوشش میں موتی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے.

ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دیا ہے، دوسری اننگز میں کریگ بریتھویٹ 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، نعمان علی اور ساجد خان نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مہمان ٹیم نے پہلی اننگز کی 9 رنز کی برتری کے ساتھ پاکستان کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 163 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر میکائل لوئس اور کپتان کریگ براتھ ویٹ نے 50 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، ویسٹ انڈیز کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب میکائل لوئس 7 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر شان مسعود کو کیچ تھما بیٹھے۔

ویسٹ انڈیز کو دوسرا نقصان کپتان کریگ براتھ ویٹ کی صورت میں اس وقت اٹھانا پڑا جب ٹیم کا مجموعہ 92 تھا، وہ 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عامر جنگو بھی 30 انفرادی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، کیوم ہوج 15، ایلک اتھانزے 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28 رنز بنا کر وکٹیں گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے چار 4 جبکہ ابرار احمد اور کاشف علی نے ایک وکٹ حاصل کی، دوسری اننگز میں بابراعظم اور کامران غلام کھیل رہے ہیں.

Comments are closed.