پاکستان نے ملتان کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیزکو 127 رنز سے شکست دیدی
فوٹو : سوشل میڈیا
ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ تیسرے دن ہی ختم ہوگیا، پاکستانی سپنرزنے جھاڑو پھیر دیا،ساجد خان، نعمان علی اور ابرار کے سامنے مہمان ٹیم کے بیٹرز نہ ٹھہر سکے۔
پاکستان نے ملتان کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیزکو 127 رنز سے شکست دیدی،مہمان ٹیم 251 رنز ہدف کے تعاقب میں صرف 123 رنزپرہی ہمت ہارگئی۔
اتوار کو ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،شان مسعود 52،محمدہریرہ 29 اورکامران غلام27 رنز بنا کرنمایایا رہے اورمہمان ٹیم کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا گیا۔
ویسٹ کی ٹیم دوسری اننگز میں 251 رنزہدف کے تعاقب میں 123 رنز پر ڈھیرہوگئی، مہمان ٹیم کی طرف سے ایلک ایتھنز نے 55،لوئس 13اورٹیون ایملک 14 رنز بنا کرنمایاں رہے جب کہ 4 کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے۔
دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5، ابرار احمد نے4 کھلاڑی آوٹ کئے ایک وکٹ نعمان علی کے حصے میں آئی ،ساجد خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس سے قبل آج سعود شکیل اور کامران غلام نے تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تاہم یہ پہلا سیشن قومی ٹیم کے لیے کچھ خاص نہ رہا اور 109 رنز پر پاکستان کی چوتھی، 113 رنز پر پانچویں اور 132 رنز پر چھٹی وکٹ گر گئی۔
سعود شکیل2، محمد رضوان 2 اور کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،بعدازاں بھی پاکستان کی جلد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا،قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ142، آٹھویں وکٹ 150، نویں 154 اور آخری وکٹ 157 رنز پر گری۔
نعمان علی 9، ساجد خان 5، خرم شہزاد 0 اور سلمان آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے،اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان کودو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
Comments are closed.