کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید
اسلام آباد(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہواجس سے 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے
ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی ہے کہ منی مارکیٹ دھماکے میں پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا، دہشت گردوں کا نشانہ پولیس اہلکار ہی تھے ،کرائم سین کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے دھماکے کی مذمت اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کااظہار کیا ہے، انھوں نے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
Comments are closed.