9مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مزاکرات بھی نہیں ہوں گے، تحریک انصاف
فوٹو : فائل
اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما عمر ایوب نے حکومت کے ساتھ جاری مزاکرات کے حوالے سے دو ٹوک موقف اپنا لیا ہے اور بتایا ہے کہ آگے بڑھنے کیلئے یہ بات ماننا ہو گی.
عمر ایوب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 9مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مزاکرات بھی نہیں ہوں گے، تحریک انصاف کے رہنما کے یہ الفاظ تھے کہ نو کمیشن نو نوگوسیشن جب تک نو مئی کا جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا.
انھوں نے عمران خان کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کے فیصلے پر کہا کہ یہ منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ پرچی ججمنٹ دی گئی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں.
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فارم 47 والی حکومت ہی سہی ابھی تک کسی قانون سازی بر بات نہیں ہوئی،ایک قانون دس منٹ میں منظور ہوا حکومت نے گفتگو نہیں کی،
حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کورم پورا کرنے کی، بیرسٹر گوہر نے کہا حکومت اور ایوان میں بیٹھنے والوں نے ذمہ داری پوری نہیں کی،آج کا ہمارا احتجاج اسی پر ہے ایوان کی ذمہ داری پوری نہیں ہو رہی.
عمر ایوب نے کہا کل شہباز شریف کے انتظار میں سیشن ایک گھنٹہ دیر سے شروع ہوا،مہنگائی غربت انرجی کرائسز عروج پر حکومت قرضے پر قرضے لے رہے ہے.
Comments are closed.