قومی اسمبلی،قبائلی اضلاع کی 12، کے پی میں24 نشستیں کرنے کا بل منظور
اسلام آباد(زمینی حقائق )قبائلی اضلاع کی قومی اسمبلی میں 12خیبر پختونخواہ اسمبلی میں24نشستیں ہوں گی، قومی اسمبلی میں26ویں آئینی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔۔
قومی اسمبلی سے ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد سینیٹ میں پیش ہوگا سینٹ سے منظوری کےبعد صدر مملکت کے دستخط ہونے پر نشستیں کنفرم ہو جاہیں گی۔
قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم بل متفقہ طور پر منظور کی گئی، حق میں 288 ووٹ آئے،بل کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ،اجلاس میں موجود کسی بھی رکن نے آئینی ترمیمی بل کی مخالفت میں ووٹ نہیں دیا
بل کی منظوری کے بعد قبائلی علاقوں کی قومی اسمبلی میں نشستیں 6 سے بڑھ کر 12 ہوگئیں،بل کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کی مجموعی نشستیں 342 ہی رہیں گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں قبائلی علاقوں کی نشستیں 16 سے بڑھ کر 24 ہوگئیں،بل کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی مجموعی نشستیں 124 سے بڑھ کر 155 ہوجائیں گی۔
پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار نجی آئینی ترمیمی بل حکومت و اپوزیشن کے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا ایوان میں خطاب میں کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، ساری جماعتیں آپ کو قومی دھارے میں لانے کے لیے متفق ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی بہت بڑا حادثہ تھا، مشرقی پاکستان کے لوگوں کو نمائندگی نہیں دی گئی تاہم کسی کو احساس محرومی نہیں ہوناچاہیے کہ پاکستان ان کو حق نہیں دے رہا، جب کوئی علاقہ پیچھے رہ جائے تو ہم سب کو مل کر اٹھانا چاہیے۔
Comments are closed.