اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

55 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے راجہ انعام امین منہاس اور محمد اعظم خان سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، جوڈیشل افسران، بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے وزارت قانون نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق راجہ انعام امین منہاس اور اعظم خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔
وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز کو ایک سال کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Comments are closed.