کبریٰ خان نے شادی سے متعلق زیرگردش خبروں پرخاموشی توڑ دی

42 / 100

فائل:فوٹو

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے ڈھکے چھپے الفاظ میں آئندہ ماہ شادی کا اعتراف کر لیا۔اداکارہ کاکہناہے کہ ہاں بظاہر میں فروری میں شادی کرنے والی ہوں۔
حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جہاں کبریٰ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔
دورانِ گفتگو کبریٰ خان نے آئندہ ماہ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر لب کشائی کی۔
کانٹینٹ کری ایٹر نے اداکارہ سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید گوہر کی عدم موجودگی کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے، انہیں یہاں ہونا چاہیے۔
کانٹینٹ کری ایٹر نے کبریٰ خان نے مزید پوچھا کہ آپ فروری میں شادی کرنے والی ہیں؟ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں شادی کی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ ہاں بظاہر میں فروری میں شادی کرنے والی ہوں۔
یاد رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانوی تعلقات اور شادی کی خبریں گزشتہ سال سے زیرِ گردش تھیں جن کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔
یہ جوڑا آئندہ ماہ کی 22 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔دی کرنٹ کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید آئندہ ماہ 22 فروری کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تقریبات پاکستان کے سب سے بڑے شہر، معاشی حب کراچی میں ہوں گی۔

Comments are closed.