وزیراعظم 15 جون کونالہ لئی ایکسپریس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھی گے
راولپنڈی(زمینی حقائق )وزیر اعظم عمران خان 15 جون کو نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
افتتاحی تقریب تاریخی لیاقت باغ کے گراؤنڈ میں ہوگی جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں راولپنڈی کے شہریوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں دے مستقل محفوظ رکھنے کے لئے یہ میگا پراجیکٹ پرائیویٹ پارٹنرز کے ساتھ بنایا گیا ہے۔
منصوبے پر مجموعی طور پر70 ارب روپے لاگت آئے گی اس، کی فزبیلٹی رپورٹ، ڈیزائن ایف ڈبلیو او نے تیار کیا ہے، یہ میگا پراجیکٹ 2 سال کی ریکارڈ مدت 2021 میں مکمل ہوگا۔
لئی ایکسپریس وے کے ساتھ مونو ٹرین چلانے کے لئے ریل کا ٹریک بھی بچھایا جائے گا، ایکسپریس وے نئے ڈیزائن کے مطابق 11 کلو میٹر کی بجائے اب 23 کلو میٹر ہوگی۔
ٹرین اندرون شہر، اسلام آباد اور نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے مسافروں، شہریوں کو بھی سگنل فری راستہ فراہم کرے گی اس کے اطراف کثیر المنزلہ کمرشل پلازے بنائے جائیں گے، طویل بڑا گرین ایریا ہوگا۔
منصوبے کے مطابق سیوریج پانی کی نکاسی کے لئے دیو ہیکل ٹنل بچھائی جائیں گی پورے روٹ سواں کیمپ سے آئی جی پرنسپل روڈ، نیو اسلام آباد ائیرپورٹ وے کو خوبصورت، ثقافت کے ساتھ سجایا جائے گا۔
Comments are closed.