۔9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس ، مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ

46 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی :9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے پانچ گواہان کی شہادت قلم بند ہوچکی، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے، عدالت نے استغاثہ کے مزید گواہ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، دوران سماعت استغاثہ کے مزید ایک گواہ پولیس اے ایس ائی نور کا بیان ریکارڈ کیا گیا جس نے ملزمان سے برآمد شدہ ڈنڈے، جھنڈے، لائٹر، ماچس عدالت پیش کیئے، بانی پی ٹی آئی بھی عدالت میں موجود رہے۔

سماعت کے دوران شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، شہریار آفریدی اور محمد بشارت راجہ سمیت دیگر بھی عدالت پیش ہوئے، دوسری جانب ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کے وکیل علی عمران کو آج ہونے والی سماعت میں داخلے کی اجازت نہ ملی، وکیل علی عمران کی جانب سے ساتھی وکلاکی غیر مشروط معافی کی زبانی درخواست بھی عدالت نے مسترد کردی۔

عدالت نے حکم دیا کہ وکیل علی عمران پہلے عدالت کے نوٹس کا تحریری جواب دیں، سماعت کے موقع پر ڈاکٹر بابر عوان اور محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ بھی عدالت موجود تھے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.