وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے اور 4 کے انضمام کی منظوری مل گئی

43 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے اور 4 کے انضمام کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزارت کے 6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مختلف اداروں کی رائٹ سائزنگ کا عملدرآمد پلان 20 جنوری تک شیئر کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ نسٹ کو معیار بہتر کرنے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو پانچ سال میں خود کفالت کے حصول کا پلان پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کونسل فار ورکس اینڈ ہاوٴسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پاکستان کونسل فار رینیوایبل انرجی ٹیک کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کیدیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ انضمام کی تجویز ہے۔
پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کو ڈیجیٹائز کرنے کی تجویز ہے جبکہ پاکستان حلال اتھارٹی اور پاکستان کونسل فار سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی کارکردگی جانچنے کے لئے تھرڈ پارٹی جائزے اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں سٹاف کی شرح میں نصف تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

Comments are closed.