پاکستانی طلبہ نے اڑھائی لاکھ روپے میں سپورٹس کار بنا لی
اسلام آباد( مدیحہ شہزاد )اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طلباء نے کم قیمت سپورٹس کارتیارکرلی ۔
یہ کاریونیورسٹی پراجیکٹ میں تیار کردہ کار فارمولہ سٹوڈنٹ یو کے کے مقابلوں میں پیش کی جائے گی۔
کار یونیورسٹی کے مکینیکل انجینئرنگ کے طلباء نے فارمولہ سٹوڈنٹ کار تیار کر لی ہے جس کو فارمولہ سٹوڈنٹ یو کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے پیش کیا جانا ہے۔
فارمولہ سٹوڈنٹ یوکے مقابلے 17سے21جولائی کوہوں گے،کار تیار کرنے والےطلباء کا دعوی ہے کار پانچ سے چھ سیکنڈ میں 100کلومیٹر کی سپیڈ پر جا سکتی ہے۔
فارمولہ کار کی تیاری میں اڑھائی لاکھ روپے خرچ آئے ہیں،اس فارمولہ کار نے آل پاکستان ڈائس آٹو موٹو ایونٹ اور یونیورسٹی کے دسویں ایف ای ٹی اوپن ہاؤس میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
Comments are closed.