ضلع خیبر میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کاررائیوں میں 22 خوارج ہلاک

46 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی :ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کاررائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق 14 دسمبر سے اب تک آپریشن کے دوران 18خوارج زخمی کیے گئے، یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے واقعات پر تیراہ میں یہ آپریشن کیے، تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کے متعدد واقعات ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے، کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.