عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

52 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ، اسلام آباد ہائی کورٹ عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر کل سماعت سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں تاہم دونوں ملزمان کی بریت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کل ہوگی۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بھی اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بریت کی درخواست پر کل سماعت ہوگی، فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے سینیٹر چوہدری اعجاز کے پروڈکشن ارڈر جاری نہ ہونے کی مذمت کی ہے۔

بانی ہی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی ائی کی جانب سے اج بریت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے اے ٹی سی کے باہر فائرنگ اور تھریڈز کے باوجود آج یہ کیس ملتوی نہیں کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی عمران خان نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹرائل میں ایسی چیزیں ہو رہی ہیں کہ گواہ اور ملزمان کو سمجھ نہیں ارہی کیا ہو رہا ہے یہ قطعی طور پر فیئرٹرائل کے زمرے میں نہیں اتا اے ٹی سی کے باہر فائرنگ ہوئی ایک شخص جاں بحق ہوا سیکیورٹی تھریٹس کے باوجود یہ کیس ملتوی نہیں ہوا۔

وکیل فیصل چوہدری نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے ملزم سے برآمد ایک موبائل فون آج فلی چارج حالت میں عدالت پیش کیا گیا اس کیس میں کوئی بھی غیر سرکاری گواہ نہیں ایک گواہ کہتا ہے بھیس بدل کر زمان پارک میں میز کے نیچے چھپا تھا دوسرا کہتا ہے بھیس بدل کر چکری میں کور کمیٹی میٹنگ میں چلا گیا۔

پانی پی ٹی ائی کی جانب سے اج بریت کیدرخواست دائر کی گئی ہے بانی ہی ٹی آئی نے سینیٹر چوہدری اعجاز کے پروڈکشن ارڈر جاری نہ ہونے پر مذمت کی ہے اگر ہاؤس اس کا نوٹس لینے میں ناکام رہتا ہے تو ہم تسلسل سے کہتے ارہے ہیں کہ ملک میں نہ جمہوریت،ائین اور نہ قانون عدالتیں،پولیس،ایف ائی اے کو اپنے کاموں سے ہٹا کر تباہ کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہاجن ججز نے عمران خان کو جھوٹے مقدمے میں سزا دی ان کا تقرر اسلام اباد ہائی کورٹ میں کیا جا رہا ہے ایک جج کے خلاف انکوائری بھی ہے بانی پی ٹی ائی نے قاضی فائز عیسی کو کالی بھیڑ اور پولیٹیکلی بائیسڈ فرد قرار دیا۔

ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ بنیادی شہری حقوق کی حفاظت کرے سویلین کے ملٹری ٹرائل کی بین الاقوامی اور ملکی قوانین میں کوئی گنجائش نہیں بانی پی ٹی ائی نے وزارت دفاع کے وکیل کے بیان کو ویلکم کیا ہے۔

فیصل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ نو مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہےنو مئی کا ماسٹر مائنڈ وہ ہے جس نے بانی پی ٹی ائی کو اغوا کروایا اور سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی نو مئی فالس فلیگ آپریشن ہے سیاسی طور پر پک اینڈ چوز ہو رہا ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 26 نومبر اور نو مئی واقعات کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ازاد انکوائری کروائی جائےحکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کی کوئی وجہ سمجھ نہیں اتی،ما سوائے اس کے کہ وہ خود بھی اس میں شامل ہے۔

بانی پی ٹی ائی نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہےبانی پی ٹی ائی نے ہدایت کی کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کر کے انہیں مذاکراتی عمل اور ہماری سیاسی پوزیشن سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔

پیغام دیا گیا ہے کہ اپوزیشن کے معاملات یا ان کے لیڈروں کو مخاطب نہ کریں ہمارا مقصد پاکستان میں فری ہینڈفیئرالیکشن،ائین،جمہوریت کی بحالی ہے ہم چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت بحال ہو اور قانون کی حکمرانی واپس ائے،ملک میں معطل بنیادی انسانی حقوق دوبارہ بحال ہوں۔

Comments are closed.