گوادر، ہوٹل پر حملے کی کوشش ناکام، 4دہشتگرد ہلاک
گوادر(زمینی حقائق ) گوادر کے نجی ہوٹل میں دہشتگردوں نے حملے کر کے داخلی راستے پر موجود سکیورٹی گارڈ شہید کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد چاروں حملہ آوروں کو مار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو دیکھ کر سکیورٹی گارڈ نے انہیں للکارا جس پر دہشتگردوں نے گارڈ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر شہید ہو گیا۔
فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ایک مقام پر محدود کرنے کے بعد مار ڈالا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔
زخمی ہونے والے ملازمین کو گوادر ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کو مارنے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے ساتھ ہوٹل کے تمام کمروں کی بھی تلاشی لی ۔
صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ گوادر میں نجی ہوٹل کی عمارت میں حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو اہلکاروں نے مار دیا ہے۔ ابھی بتا نہیں سکتے کہ زخمیوں کی تعداد کتنی ہے۔ ہوٹل میں چینی سمیت کوئی غیر ملکی شہری موجود نہیں تھا۔
Comments are closed.