دوسرا ایک روزہ میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل کیے گے ہیں۔

IMG 20190511 150426

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ جلدی وکٹ لیکر انگلینڈ پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ کو موقع دیا گیا ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کا کہنا تھا کہ بڑا ٹوٹل کرنے سجانے کی کوشش کریں گے، امید ہے کہ ہوم کرواڈ سے سپورٹ ملے گی۔

خیال رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

Comments are closed.