جیش محمد اور جماعت الدعوہ سے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے کالعدم جیش محمد، جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن سے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیموں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کے سلسلے میں لگائی گئی ہے۔

جن تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوة الارشاد، الحمد ٹر سٹ لاہور و فیصل آباد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ الفضل فاوٴنڈیشن ٹرسٹ لاہور، موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، المدینہ فاوٴنڈیشن لاہور،

معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاوٴنڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ آرگنائزیشن بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔

Comments are closed.